ممتاز قومی رہنماء عالیجناب الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر وقف و اقلیتی بہبود بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس حکومت کرناٹک و نگران وزیر گلبرگہ ضلع کو کانگریس اعلیٰ کمان نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ الحاج قمرالاسلام آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیکر کل گلبرگہ واپس ہوئے ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے کل میدک میں حلقہ لوک سبھا کے کانگریس آئی اُمیدوار شری ڈاکٹر کمار ریڈی اور حلقہ اسمبلی کی اُمیدوار وجئے شانتی کے زبردست انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ حلقہ لوک سبھا میدک میں کانگریس آئی اُمیدوار شری ڈاکٹر کمار ریڈی کو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے صدر راج شیکھر راؤ سے مقابلہ ہے اور اس حلقہ میں زائد از3لاکھ مسلم رائے دہندگان کی آبادی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا کے علاوہ آندھرا پردیش کے مسلم اکثریتی لوک سبھا حلقوں میں الحاج قمرالاسلام مقبول مسلم قائد کی حیثیت سے مسلم رائے دہندوں تک اثر انداز ہوئے ہیں ۔ اے آئی سی سی صدر شریمتی سونیا گاندھی و اے آئی سی سی نائب صدر راہو گاندھی نے فیکس روانہ کرتے ہوئے الحاج قمرالاسلام کو آندھرا اور تلنگانہ میں دوبارہ پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔ الحاج قمرالاسلام 26,27,28اپریل کو چولہ ، ظہیر آباد، محبوب نگراور دیگر لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے اور جلسوں کو مخاطب کریں گے ۔ محمد اصغر چلبل پارٹی ترجمان ضلع کانگریس گلبرگہ و دیگر اقلیتی قائدین کی ٹیم آندھرا اور تلنگانہ کے انتخابی دورہ میں الحاج قمرالاسلام کے ہمراہ ہوگی۔ الحاج قمرالاسلام اس سے قبل جموں کشمیر ، اُتر پردیش ، دہلی اور دیگر ریاستوں میں کانگریس آئی کی انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں ۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔
(اعتماد)
You must log in to post a comment.